اشتہار

امریکی صدر کی ڈپٹی اسسٹنٹ آج پاکستان پہنچ رہی ہیں، وزارت خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزارت خارجہ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کی ڈپٹی اسسٹنٹ آج پاکستان پہنچ رہی ہیں، امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کے بعد کسی بھی اعلیٰ امریکی عہدیدار کا پہلا دورہ پاکستان ہے۔

وزارت خارجہ ذرائع کے مطابق امریکی صدر کی ڈپٹی اسسٹنٹ آج پاکستان پہنچ رہی ہیں، لیزا کرٹس جنوبی اور وسط ایشیا کے لئے سینئر ڈائریکٹربھی ہیں، لیزا کرٹس سیکریٹری خارجہ سے مذاکرات کریں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے میں امریکی سیکریٹری خارجہ کےدورہ پاکستان پر گفتگو ہوگی, دونوں کی کل ملاقات وفود کی سطح پرہوگی اور دو طرفہ تعلقات،افغانستان،خطےکی صورتحال پر بات ہوگی۔

- Advertisement -

لیزا کرٹس کی وزیر خارجہ خواجہ آصف سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان کے بعد کسی بھی اعلیٰ امریکی عہدیدار کا پہلا دورہ پاکستان ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل وزیرخارجہ خواجہ آصف نے اپنے دورہ امریکہ میں اپنے ہم منصب سے ملاقات کی، اس موقع پر ریکس ٹیلرسن کا کہنا تھا  کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات دیرینہ اور پیچیدہ ہیں، پاکستان کےاندرمتعدد معاملات میں امریکا کو بھی دلچسپی ہے۔


مزید پڑھیں : ٹرمپ کے الزامات، پاکستان کی امریکی نائب وزیرخارجہ کی میزبانی سے معذرت


اس سے قبل ٹرمپ کے بیان کے بعد  پاکستان نے نائب امریکی وزیرخارجہ کی میزبانی سے بھی معذرت کرلی تھی، امریکی نائب وزیرخارجہ برائےجنوبی وسطی ایشیا ایلس ویلز دورہ پاکستان پر آنے والی تھی۔

پاکستان نے امریکا سے متعلق پالیسی میں بڑی تبدیلی کردی تھی، جس کے مطابق کوئی بھی امریکی عہدیدار اسلام آباد کی مرضی کے بغیر پاکستان کے دورے پر نہیں آسکتا، دورے کا شیڈول باہمی مشاورت سے طے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ افغانستان اور جنوبی ایشیا سے متعلق امریکی پالیسی بیان کرتے ہوئے پاکستان سے پھر ڈومور کا مطالبہ کیا تھا جبکہ ساتھ ساتھ پاکستان کو دھمکیاں دے ڈالیں اور کہا اربوں ڈالر دیئے ہیں نتائج چاہئیں، پاکستان کو دہشت گردوں کےٹھکانوں کا صفایا کرنا ہوگا۔


مزید پڑھیں : امریکہ نے پاکستان کو اربوں ڈالر دیئے ہیں، نتائج چاہئیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا مطالبہ


ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ افغانستان میں ہماراساتھ دینے پر پاکستان کوفائدہ ہوگا، دوسری صورت میں اسے نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا،  پاکستان اکثر ان افراد کو پناہ دیتا ہے، جو افراتفری پھیلاتے ہیں، پاکستان ہمارا اہم اتحادی ہے، پاکستان نےدہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت نقصان اٹھایا ہے


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں