اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

صدارتی الیکشن لڑنے کے اعلان کے بعد ٹرمپ کی مشکلات بڑھ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 2024 کا صدارتی انتخاب لڑنے کے اعلان کے بعد ان کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 2024 کا صدارتی الیکشن لڑنے کے اعلان کے بعد ان کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے اور امریکی محکمہ انصاف نے مجرمانہ تحقیقات کی نگرانی کے لیے خصوصی وکیل نامزد کر دیا ہے۔

اٹارنی جنرل کے مطابق عوامی مفاد کے اس مقدمے میں جیک اسمتھ کو اسیپشل پراسیکیوٹر تعینات کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سابق صدر ٹرمپ نے اسپیشل پراسیکیوٹر کی تقرری کو سیاسی ہتھکنڈہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے کسی فیصلے کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔

ادھر وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کے الزام کی سختی سے تردید کی ہے اور ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اسپیشل پراسیکیوٹر کی تقرری سے صدر بائیڈن کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق امریکی صدر ٹرمپ کا 2024 کا صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان

واضح رہے کہ ٹرمپ کیخلاف گھر سے سرکاری دستاویزات کی برآمدگی اور کپیٹل ہل حملے کی تحقیقات جاری ہیں جب کہ سابق صدر نے رواں ہفتے ہی اگلا صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں