اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

ٹرمپ کی صدارتی الیکشن تک عدالتی ٹرائل روکنے کی آخری کوشش

اشتہار

حیرت انگیز

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں سال نومبر میں ہونے والے صدارتی الیکشن تک عدالتی ٹرائل روکنے کی آخری کوشش کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنہوں نے رواں سال نومبر میں چار سالہ مدت کے لیے ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات کے لیے کمر کس لی ہے اور ری پبلیکنز کی جانب سے صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں بھی سب سے آگے ہیں تاہم قانونی مسائل میں گھرے ٹرمپ کو مشکلات کا بھی سامنا ہے۔

تاہم اب سابق امریکی صدر نے صدارتی الیکشن تک عدالتی ٹرائل روکنے کی آخری کوشش کے طور پر سپریم کورٹ سے  رجوع کر لیا ہے۔

- Advertisement -

ٹرمپ کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ صدارتی استثنیٰ کے باعث فوجداری کارروائی نہیں ہو سکتی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے فیڈرل کورٹ ٹرمپ کا صدارتی استثنیٰ کا موقف مسترد کر چکی ہے۔

سابق صدر کیخلاف گزشتہ الیکشن میں مداخلت اور فراڈ سمیت کئی مقدمات زیر سماعت ہیں تاہم ٹرمپ ریپبلکن صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں بدستور سب سے آگے ہیں۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں پاکستانی نژاد ڈیموکریٹ رہنما ڈاکٹر آصف ریاض قدیر نے کہا کہ ٹرمپ سزا سے بچنے کیلیے صدارتی استثنیٰ کے پیچھے چھپنا چاہتے ہیں جب کہ ریپبلکن رہنما ساجد تارڑ کہتے ہیں کہ بائیڈن انتظامیہ ٹرمپ کو آئندہ صدارتی انتخاب لڑنے سے روکنا چاہتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں