اشتہار

ٹرمپ کا نیا اور انوکھا روپ، صدر بائیڈن برہم ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

سابق امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ جو اپنے متنازع بیانات اور اقدامات کے باعث میڈیا کی زینت بنتے رہتے ہیں اب ایک نیا روپ دھار لیا۔

غیر ملکی کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بار سپر ہیرو کا روپ دھار لیا اور یہ روپ اپنا کر انہوں نے ڈیجیٹل کارڈز اپنے مداحوں کے لیے پیش کردیے لیکن امریکا کے موجودہ صدر جو بائیڈن کو شاید ان کی یہ حرکت پسند نہ آئی اور انہوں نے اس اقدام پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ٹرمپ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ جنہوں نے 2024 کا صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کر رکھا ہے اور اس اعلان کے بعد سے ہی وہ مختلف حوالوں سے مزید خبروں کی زینت بن رہے ہیں اب انہوں نے اپنا ایک نیا چہرہ دنیا کو متعارف کرایا ہے جس میں انہوں نے سپر ہیرو کا روپ دھارا ہوا ہے اور اس کے ڈیجیٹل کارڈز اپنے مداحوں کے لیے پیش کر دیے ہیں۔

- Advertisement -

سابق امریکی صدر نے اپنی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ڈیجیٹل کارڈز کے اجرا کو اہم اعلان قرار دیا ہے۔

دوسری جانب امریکا کے موجودہ صدر جو بائیڈن نے ٹرمپ کے اس اقدام پر کڑی تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں شکست پر ٹرمپ کو ری پبلیکنز پارٹی میں بھی مخالفت کا سامنا ہے۔

بائیڈن کا کہنا تھا کہ ہمارا اعلان مہنگائی میں کمی اور روزگار کے مواقع میں اضافہ کرنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں