بدھ, نومبر 20, 2024
اشتہار

ٹرمپ کے دورِحکومت سے فرار چاہتے ہیں تو امریکی شہری اس جہاز میں سوار ہوجائیں!

اشتہار

حیرت انگیز

ایسے امریکی جو ڈونلڈ ٹرمپ کو دوبارہ امریکا کا صدر دیکھنے کے خواہشمند نہیں تھے ان کے لیے امریکی کمپنی نے نہایت انوکھی پیشکش کی ہے۔

نومبر کے اوائل میں ہونے والے صدارت انتخابات کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کو دوبارہ امریکا کا صدر چن لیا گیا ہے تاہم ملک میں سیاسی تناؤ جاری ہے، اسی کے پیش نظر فلوریڈا میں قائم کروز کمپنی ولا وائی ریزیڈنس نے امریکیوں کیلئے ٹرمپ کی نئی صدارتی مدت سے بچنے کا آئیڈیا پیش کیا ہے۔

کمپنی نے پیشکش کی ہے کہ وہ شہری جو اس دور صدارت میں امریکا میں رہنے کے خواہشمند نہیں ہیں وہ 140 ممالک کا سفر کرسکتے ہیں، جس میں 425 بندر گاہوں کو دیکھنے کا موقع ملے گا۔

- Advertisement -

دلچسپ پیشکش کے تحت مسافر چار پیکجز میں سے ایک کا انتخاب کر سکتے ہیں، ایک سالہ ’’حقیقت سے فرار‘‘، دو سالہ ’’وسط مدتی انتخاب‘‘، تین سالہ ’’ہر جگہ لیکن گھر‘‘، یا پورے چار سالہ ’’اسکیپ فارورڈ‘‘ میں سے امریکی شہری کسی ایک کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

سفر شروع کرنے کا کرایہ فی سال 40 ہزار ڈالرز رکھا گیا ہے،اس کے علاوہ چار سالہ پیکج کیلئے سنگل کیبن کا کرایہ 2 لاکھ 59 ہزار ڈالرز ہوگا۔

کمپنی کے سی ای او میکائل پیٹرسن نے کہا کہ یہ واقعی کوئی سیاسی مہم نہیں ہے، بس ٹرمپ جیت گئے اور اس وجہ سے امریکہ میں ریپبلکن سے زیادہ ڈیموکریٹس ناخوش ہیں۔

پیٹرسن نے کہا کہ مسافر سمندر میں رہتے ہوئے بھی امریکی جمہوریت سے وابستہ رہ سکتے ہیں، اور وسط مدتی اور آئندہ کے صدارتی انتخاب کیلئے میل ان بیلیٹس کے ذریعے اپنا ووٹ ڈال سکتے ہیں، جسے کروز آن لائن جمع کرکے متعلقہ حکام کو ارسال کر دے گا۔

لوگوں کو ٹرمپ کے دور حکومت سے دور لے جانے والے جہاز میں 600 افراد کی گنجائش موجود ہے، اس کے علاوہ طعام، وائی فائی، علاج اور 15 روزہ لانڈری کی خدمات کی سہولت بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ وہ امریکی جو پرتعیش سفر کے خواہشمند ہیں تو وہاوشین ویو ولا کیلئے ساڑھے تین لاکھ ڈالرز کی یکمشت ادائیگی کرکے یہ سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں