جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

بچوں کی کمزور بینائی تیز کرنے کے لیے یہ گھریلو نسخہ آزمائیں

اشتہار

حیرت انگیز

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بچوں کی کمزور بینائی تیز ہوجائے اور اسے اسکول میں کسی پریشانی کا سامانہ نہ کرنا پڑے تو آپ بھی یہ آزمودہ نسخہ استعمال کرسکتے ہیں۔

اسکول کے بچوں میں نظریں کمزور ہونے کی بیماری عام ہے جس سے نہ صرف انھیں پڑھائی کے دوران مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ کمزور بینائی ان کے سیکھنے کے عمل میں بھی رکاوٹ پیدا کرنے کا سبب بنتی ہے۔

ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال سے تعلق رکھنے والی بچوں کی ماہر امراض ڈاکٹر سیما آفتاب کا کہنا ہے کہ سبزیوں کا زیادہ استعمال کافی سود مند ثابت ہوسکتا ہے، خاص طور پر بچوں کو گاجر کھلائیں جو بینائی کے مسائل کو روکنے میں کافی مددگار ثابت ہوگا۔

- Advertisement -

فطری طریقہ علاج کے لیے معروف ڈاکٹر ام راحیل نے بتایا کہ اس مرض کا فوری گھریلو علاج موجود ہے، آپ کے کچن میں آسانی سے یہ چاروں چیزوں دستیاب ہوتی ہیں جنھیں بتائے گئے طریقے کے مطابق استعمال کرکے نظروں کی کمزوری کو دور کا جاسکتا ہے۔

چاروں اجزا بادام، سونف، دکھنی یا سفید مرچ اور مصری کو ہم وزن ملا کر سفوف تیار کرلیا جائے اور رات میں ایک چائے کا چمچ استعمال کیا جائے جبکہ کم از کم آدھے گھنٹے تک پانی کا استعمال نہ کیا جائے، اس طریقے سے بھی نظر کی کمزوری کو دور کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ پہلے 12 سے 16 سال کی عمر کے بچوں میں یہ بیماری پائی جاتی تھی مگر آج کل الیکٹرونک گیجٹس سمیت موبائل کے استعمال نے نظروں کی کمزوری کے مسائل کو کافی بڑھاوا دیا ہے، اب 6 سال کے بچے بھی اس بیماری کا شکار ہوتے نظرآرہے ہیں۔

چاہے یہ جینیاتی مسئلہ ہو یا موبائل اور اسکرین کے زیادہ استعمال سے یہ بیماری بچوں میں آئی ہو، اگر آپ کے بچے بینائی کے مسائل سے دوچار ہیں تو ڈاکٹرز کی جانب سے بتائے گئے ان نسخوں کو آزمائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں