ہفتہ, جون 21, 2025
اشتہار

انٹرنیشنل کرکٹ جلد واپس لانے کی کوشش ہے، نجم سیٹھی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ سربراہ کی حیثیت سے ملک میں جلد انٹرنیشنل کرکٹ واپس لانے کی کوشش کروں گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کو ہم مضبوط کرنا چاہتے ہیں جس پر کام جاری ہے، جو چیزیں پراسس میں ہیں انہیں کسی کو نہیں بتا سکتے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی انٹرنیشنل کرکٹ واپس آجائے اور کم از کم 7 یاد 8 غیرملکی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں، سری لنکا کی ٹیم پاکستان آکر کھیلے گی تو اس کے بعد پی ایس ایل کے بھی تمام میچز یہی کھیلے جائیں گے۔

پڑھیں: نجم سیٹھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین منتخب

نجم سیٹھی نے کہا کہ اگلا سال پاکستانی کرکٹ کے لیے بہت اہم ہے، غیر ملکی ٹیموں کے پاکستان نہ آنے سے ہونے والے نقصانات کو پی ایس ایل سے دور کیا جاسکتا ہے، حیران ہوں کہ 10 سال پرانی بات میرے کھاتے میں ڈالی جارہی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں