تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بونیر: عید پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، طالبان کا اہم کمانڈر گرفتار

بونیر : پولیس کی بڑی کارروائی تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر میر محمد بونیر سے گرفتار  مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے تحریک طالبان کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد کرلیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کے قبضے سے جی تھری گن، 3 خودکش جیکٹس ، بم ڈیوائس اور بارود کی بڑی تعداد برآمد کی گئی ہے، ملزم عید پر دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہا تھا۔

حکام نے مزید بتایا کہ ملزم پولیس کو انتہائی اہم کیسز میں مطلوب تھا  ،  ڈی پی او خالد افضل نے بتایا کہ ملزم کے خلاف 18 سے زائد مقدمات درج ہیں ، جن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مقابلے ، بم دھماکوں کے مقدمات بھی شامل ہیں۔

واضح رہے آپریشن ضرب عضب شروع ہونے کے بعد سے دیگر قبائلی علاقوں کی طرح  بونیر میں امن و امان کی صورتحال  کافی بہتر ہوئی ہے۔

Comments

- Advertisement -