اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کراچی میں‌ تحریک طالبان کا کمانڈر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ پولیس کے انویسٹی گیشن یونٹ نے ویسٹ زون میں کارروائی کرتے ہوئے تحریک طالبان سوات کے کمانڈر خورشید عالم کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی ایس آئی یو طارق دھاریجو کے مطابق خورشید عالم قتل کی دو وارداتوں اور بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے، گرفتار دہشت گرد کالعدم تحریک طالبان سوات گروپ کا کمانڈر ہے۔

طارق دھاریجو کا کہنا ہے کہ ملزم افغانستان سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کر کے کراچی آیا اور امیر اختر گروپ کے ساتھ مل کر اپنا مضبوط نیٹ ورک قائم کیا جو شہر کے مختلف علاقوں میں سرگرم تھا، کارروائی کے دوران دہشت گرد کے قبضے سے کلاشنکوف اور دستی بم بھی برآمد کیا گیا۔

یاد رہے کہ شہر قائد میں رواں برس دہشت گردی کی متعدد وارداتیں کی گئیں جن میں ایس ایچ او سمیت 17 پولیس اہلکاروں کو شہید کیا گیا، دہشت گردی کے تمام واقعات کی ذمہ داری نئے گروہ نے قبول کی تھی۔

ایس پی سی آئی ڈی راجہ عمر خطاب نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ شہر قائد میں کالعدم مذہبی تنظیم دوبارہ منظم ہورہی ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں