اشتہار

طوبیٰ انور کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ طوبیٰ انور کے فوٹو شوٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ طوبیٰ انور کے فوٹو شوٹ کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں زرد رنگ کے کوٹ پینٹ میں فوٹو شوٹ کرواتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں کار ڈی بی اور بیڈ بنی کے مشہور گانے ’آئی لائک اٹ‘ کو سنا جاسکتا ہے جبکہ ویڈیو میں اسٹائلنگ اور شوٹ کرنے والوں کو کریڈت بھی دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

طوبیٰ انور نے بھی فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں لکھا کہ ’کس نے میرا موڈ بدلا۔‘

انہوں نے گزشتہ دنوں یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

ایک مداح نے لکھا کہ ’بہت حسین لگ رہی ہیں۔‘ دوسرے مداح کا کہنا تھا کہ ’آپ بہت پیاری لگ رہی ہیں۔‘

واضح رہے کہ طوبیٰ انور سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر، ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی طوبیٰ انور نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

طوبیٰ انور نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں ’فرحت‘ کا کردار نبھایا تھا، ڈرامے میں وہ جنید جمشید نیازی کی اہلیہ بنی تھیں۔

بے بی باجی کی دیگر کاسٹ میں منور سعید، ثمینہ احمد، سعود قاسمی، جویریہ سعود، عینا آصف، فضل حسین ودیگر شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں