کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ طوبیٰ انور نے اپنے پہلے آڈیشن کے تجربے سے متعلق بڑا انکشاف کردیا۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان رمضان میں اداکارہ طوبیٰ انور نے ڈرامے کیلیے اپنے پہلے آڈیشن کی کامیابی کے حوالے سے مایوسی کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے 18 سال سے بھی کم عمر میں میڈیا کے شعبے میں قدم رکھا تھا اور وہاں میں بحیثیت کانٹینٹ رائٹر آف اسکرین کام کر رہی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ مجھے کبھی اداکاری کا شوق نہیں تھا جبکہ مجھے میرے کولیگز اکثر کہتے تھے کہ کسی ڈرامے میں ٹرائی کرو، تاہم کافی عرصے بعد سکس سگما میں آڈیشن ہورے تھے تو میری والدہ نے مجھ پر زور دیا کہ تم بھی آڈیشن دو۔
اداکارہ طوبیٰ انور نے بتایا کہ جب میں نے آڈیشن دیا تو مجھے خود بھی اطمینان نہیں ہوا کہ آڈیشن اچھا ہوا ہے اور وہاں سے بھی کوئی جواب نہیں آیا تو سمجھ میں آگیا کہ واقعی آڈیشن برا ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ پھر تقریباً 8 مہینے بعد مجھے سکس سگما سے ہی کال آئی اور انہوں نے مجھے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’بھڑاس‘ میں چھوٹا سا کردار دیا جس میں ہیروئن کی دوست تھی۔
یاد رہے کہ طوبیٰ انور نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مشہور و معروف ڈرامے بے بی باجی میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا جس کے حوالے سے اس سے قبل کیے گئے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ اس ڈرامے میں میرا تجربہ بہت شاندار رہا۔
انہوں نے کہا کہ اس ڈرامے میں سینئر اور جونیئر اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا، جہاں سے بہت کچھ سیکھا، ہم ایک بہترین اور دوستانہ ماحول میں شوٹنگ کرتے تھے۔