منگل, اپریل 8, 2025
اشتہار

جیون ساتھی کے انتخاب میں باہمی احترام کو ترجیح دوں گی، طوبیٰ انور

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ طوبیٰ انور کا کہنا ہے کہ جیون ساتھی کے انتخاب میں باہمی احترام کو ترجیح دوں گی۔

اداکارہ طوبیٰ انور نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی اس دوران ان سے سوال پوچھا گیا کہ آپ کو کس طرح کے جیون ساتھی کی تلاش ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیون ساتھی کو تلاش کرتے ہوئے رفاقت کو ترجیح دینی چاہیے۔

طوبیٰ انور کا کہنا تھا کہ پسند تو کسی بھی انسان کو کیا جاسکتا ہے لیکن اگر دوستی نہ ہو تو تعلق دیر تک قائم نہیں رہ سکتا۔

اداکارہ کے مطابق ان کے لیے دوستی بہت ضروری ہے یعنی جیون ساتھی کوئی ایسا شخص ہو جس کے ساتھ مختلف موضوعات پر بامعنی گفتگو کرسکوں۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ہمیں رشتوں میں ہمیشہ ذہنی سکون کو ترجیح دینی چاہیے۔

اس سے قبل انٹرویو میں طوبیٰ انور نے کہا تھا کہ جیون ساتھی دراز قد ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ شوبز میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیم پر توجہ دے رہی ہیں تاہم شوٹنگز کی وجہ سے زیادہ تر یونیورسٹی جانے کا وقت نہیں ملتا لیکن اس کے باوجود وقت نکال کر پڑھائی کرتی ہوں۔

یاد رہے کہ طوبیٰ انور اے آر وائی ڈٰجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی کی بہوئیں‘ میں ’فرحت‘ کا کردار نبھایا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں