ہفتہ, دسمبر 21, 2024
اشتہار

پاکستان کی پہلی ہندو بیس بال کھلاڑی تلسی میگھواڑ مثال بن گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ کے شہر کوٹری سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی ہندو ہونہار بیٹی تلسی میگھواڑ  نے کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لے کر اپنے صوبے کا نام روشن کیا۔

تلسی میگھواڑ سافٹ بال اور بیس بال کی نیشنل چیمپئن اور پہلی ہندو اسپورٹس گرل ہیں، انہوں نے اس کھیل کا آغاز سال2016 میں اسکول میں لگنے والے ایک بیس بال کیمپ میں شرکت سے کیا۔

تلسی اب تک چھ مرتبہ نیشنل گیمز اور دوبار سندھ گیمز میں کامیابی سے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکی ہیں ان کے پاس سونے اور تانبے سمیت متعدد میڈلز موجود ہیں، ان کی خواہش ہے کہ وہ عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کریں۔

- Advertisement -

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں تلسی میگھواڑ نے گفتگو کرتے ہوئے اپنی اس جدوجہد اور کامیابی کے بارے میں ناظرین کو آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ کوٹری میں سافٹ بال اور بیس بال کو کوئی میدان موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں ہمیں مجبوراً لڑکوں کے ساتھ پریکٹس کرنا پڑتی ہے۔

tulsi

اپنی جدوجہد کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اسکول کیمپ میں تربیت کے بعد ہمیں کوئٹہ میں مقابلے کیلئے چُنا گیا  جب میں پریکٹس کیلئے گھر سے نکلتی تھی تو لوگ مجھ پر اعتراض اور تنقید کرتے تھے کہ میگھواڑ برادری کی لڑکی اس طرح اکیلے کیوں جاتی ہے لیکن جب ہماری ٹیم جیت کر آتی تھی تو وہی لوگ میری حوصلہ افزائی کرتے تھے۔

baseball

تلسی میگھواڑ نے بتایا کہ میں اپنی ٹیم میں بحیثیت فرسٹ بیٹ کھیلتی ہوں یہ پوزیشن مجھے میرے کوچز نے میری کارکردگی دیکھ کر دی ہے، میری خواہش ہے کہ قومی میں شامل ہوکر اپنے ملک کی نمائندگی کروں۔

بیس بال کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیس بال کی ٹیم میں 9کھلاڑی ہوتے ہیں، فیلڈنگ ٹیم کا پچر گیند پھینکتا ہے، بیٹنگ ٹیم کا کھلاڑی ہٹ کرتا ہے، جس کے بعد چار کھلاڑی پچز کے گرد بھاگتے ہوئے بڑھتے ہیں جسے “ہوم رن” کہا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں