اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’سمجھوتہ‘ میں شانزے سے سرمد سے محبت کا اظہار کردیا لیکن ان کا رشتہ کزن روحیل سے طے پانے والا ہے وہ اب کس سے شادی کریں گی؟۔
آئی ڈریم اور اے آر وائی ڈیجیٹل کی مشترکہ پیشکش ڈرامہ سیریل ’سمجھوتہ‘ میں جاوید شیخ (وقار)، صبا فیصل (منزہ)، شائستہ لودھی (نرگس)، عدیل چوہدری، علی انصاری (زوہیب)، سدرہ نیازی (فرح)، شازیل شوکت (شانزے)، مومنہ اقبال (مہرین)، زین بیگ (سرمد) ودیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
سمجھوتہ کی ہدایت کاری کے فرائض اسد اقبال نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی رخسانہ نگار نے لکھی ہے۔
’سمجھوتہ ‘ میں والدین کی بچوں سے بے پناہ محبت دکھائی گئی ہے پھر بچوں کی شادی کے بعد اُن کی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کو کس طرح سلجھایا جاتا ہے اور کن مواقعوں پر سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے پھر جب منزہ کا انتقال ہوتا ہے تو باپ کے ساتھ بچوں کا کیا سلوک ہوتا ہے۔
گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’شانزے سرمد سے محبت کا اظہار کرتی ہیں لیکن اب ان کا رشتہ پھوپھو نے اپنے بیٹے کے لیے مانگ رکھا ہے۔‘
فرح شانزے کو لاکر کہتی ہیں وہ دیکھو روحیل سے تمہارے رشتے کی بات ہورہی ہے، میری مانوں تو تم روحیل کا انتخاب کرلو کیونکہ والد بھی یہی چاہتے ہیں۔
دوسری جانب سرمد شانزے کو کہتے ہیں کہ ’اگر تمہیں میری محبت کا تماشہ بنانا تھا تو پہلے ہی منہ پھیر لیتی ہیں میں تمہارے بغیر زندہ نہیں رہ سکوں گا۔
شانزے انہیں پھر اپنی محبت کا یقین دلا کر کہتی ہیں کہ ’تمہاری شانزے بزدل نہیں ہے۔‘
’سمجھوتہ‘ میں کیا ہونے جارہا ہے؟ کیا شانزے روحیل سے شادی کرلیں گی؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط دیکھیں۔