منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

تیونسیا کے صدر نے وزیراعظم کو برطرف کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

تیونس کے صدر قیس سعید نے وزیر اعظم احمد ہاچانی کو برطرف کر دیا اور ان کی جگہ سماجی امور کے وزیر کامل مدوری کو وزیراعظم مقرر کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق تیونس کے ایوان صدر نے بدھ کو دیر گئے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم احمد ہاچانی کو برطرف کیا جاتا ہے اور ان کی جگہ سماجی امور کے وزیر کامل مدوری کو وزیراعظم مقرر کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق وزیراعظم احمد ہاچانی کو ملک میں بڑھتے ہوئے پانی اور بجلی کے بحران کی وجہ سے ہٹایا گیا، تاہم صدر نے برطرفی کیک وئی وجہ نہیں بتائی۔

- Advertisement -

احمد ہاچانی کو گزشتہ سال اگست میں تیونس کا وزیر اعظم نامزد کیا گیا تھا انہوں نے برطرف کیے جانے سے چند گھنٹے قبل ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ حکومت نے عالمی چیلنجوں کے باوجود ملک میں خوراک اور توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے سمیت متعدد امور پر پیش رفت کی ہے۔

یار رہے کہ اس سے قبل تیونس کے صدر قیس سعید نے ہی وزیر اعظم نجلا بودن کو برطرف کر کے ان کی جگہ احمد ہاشانی کو مقرر کیا تھا، انہیں بھی سیاسی و معاشی بحران کے باعث صدر نے برطرف کیا تھا۔

واضح رہے کہ تیونس کو سیاسی بحران کے ساتھ ساتھ معاشی بحران کا بھی سامنا ہے۔ آئی ایم ایف نے اپریل 2020 میں کہا تھا کہ تیونس کی معیشت 1956 میں ملک کی آزادی کے بعد سے اپنے بدترین دور سے گزر رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں