بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

تیونسی عدالت کے حکم پر صدارتی امیدوار پولنگ سے قبل رہا

اشتہار

حیرت انگیز

تیونسیا : صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ 13 اکتوبر اتوار کو ہوگی جس سے قبل تیونس کی اپیل کورٹ نے صدارتی امیدوار نبیل القروی کو رہا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تیونس کی اپیل عدالت نے گزشتہ کے روز صدارتی امیدوار نبیل القروی کی رہائی کا حکم سنایا تھا،میڈیا ٹائیکون نبیل قروی کو اگست میں صدارتی انتخاب کے پہلے مرحلے سے قبل منی لانڈرنگ اور ٹیکس بچانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور انھوں نے اپنی انتخابی مہم کا تمام عرصہ جیل ہی میں گزارا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ انھوں نے اپنے خلاف عائد کردہ الزامات کی تردید کی تھی۔

- Advertisement -

یورپی یونین کے مبصر مشن نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا تھا کہ تیونس میں صدارتی انتخاب کے دوسرے اور حتمی مرحلے کے دونوں امیدواروں کو آزادانہ طور پر مہم چلانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

مبصر مشن نے کہا تھا کہ ایک صدارتی امیدوار جیل میں ہیں اور دوسرے نے اپنی عوامی رابطہ مہم ترک کردی ہے۔

واضح رہے کہ تیونس کی ایک عدالت نے چند روز قبل نبیل قروی کی جیل سے رہائی کی اپیل مسترد کردی تھی اور انھیں ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کے مقدمے کے فیصلے تک زیر حراست رکھنے کا حکم دیا تھا۔

نبیل القروی تیونس کی میڈیا اندسٹری کی ایک بڑی شخصیت ہیں اور وہ ایک نشریاتی ادارے کے مالک ہیں وہ گذشتہ ماہ تیونس میں منعقدہ صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

تیونس کے الیکشن کمیشن نے انھیں اس مقدمے کے باوجود صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں حصہ لینے کی اجازت دی تھی اور کہا تھا کہ وہ اپنے خلاف عدالت کے فیصلے تک انتخاب لڑسکتے ہیں۔

مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ 13 اکتوبر اتوار کو ہوگی۔

خیال رہے کہ نبیل قروی کا مقابلہ پہلے مرحلے میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والے صدارتی امیدوار قانون کے ریٹائرڈ پروفیسر قیس سعید سے ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں