منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

میچ فکسڈ ہوچکا، حکمرانوں‌ کو جلد کلین چٹ مل جائے گی، قادری

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کا بدلہ قصاص سے کم کسی صورت قبول نہیں کریں گے، فریقین میں میچ فکسڈ ہوچکا ہے، پاناما لیکس کا جنازہ نکلے گا۔ کرپٹ حکمرانوں کو کلین چٹ دے دی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، علامہ طاہرالقادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا بدلہ قصاص سے کم کسی صورت قبول نہیں کریں گے،نیوز لیک کمیشن کا سربراہ سلطنت شریفیہ کا ملازم ہے، پاناما لیکس کو ہمیشہ کے لیے دفن کرنے پر اتفاق ہوچکا ہے اور نیوز لیکس میں انصاف کی کوئی توقع نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس میگا کرپشن کیس ہے جس میں اگر حکمران بچ گئے تو پاکستانی عوام کی بدقسمتی ہوگی۔

اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے خصوصی گفتگو میں طاہرالقادری نے کہا کہ کرپٹ حکمران ڈرائی کلین ہوں گے، نیوز لیک کمیشن کے سربراہ شریف فیملی کی ذاتی تنخواہ پرہیں تو کیا انصاف کی توقع کی جائے؟ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف پاکستان آرمی کو بھی پنجاب پولیس بنانا چاہتے ہیں اور ملکی سالمیت کے ساتھ مذاق کررہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں