پیر, جنوری 6, 2025
اشتہار

کراچی سے تربت جانے والی مسافر بس میں دھماکا

اشتہار

حیرت انگیز

گوادر: تربت کے علاقے بہمن میں مسافر بس میں دھماکا ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی سے تربت جانے والے بس میں بہمن کے علاقے میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے 8 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

- Advertisement -

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں سابق ایس ایس پی گوادر اور پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے، سابق ایس ایس پی زوہیب محسن کی گاڑی دھماکے کی زد میں آئی۔

بعدازاں ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے بتایا ہے کہ تربت دھماکے میں جاں بحق 4 افراد کی شناخت ہوگئی ہے، نور خان کیچ، عبدالوہاب گوادر کے  رہائشی تھے، اعجاز زرمحمد آواران اور لیاقت علی صحبت پور کے رہائشی تھے۔

شاہد رند نے بتایا کہ لاشیں ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے روانہ کردی جائیں گی، دھماکے کے زخمیوں کو بہتر طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ شدید زخمیوں کو ڈاکٹرز کی تجویز کے مطابق دیگر شہروں میں منتقل کیا جارہا ہے، دھماکے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں