اسلام آباد : پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان نیوی خطے میں قیام امن کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے یہ بات ترکی کے مسلح افواج کے کمانڈر سے ہونے والی ملاقات کے دوران کہی جب کہ دورانِ ملاقات پاکستان اور ترکی کے درمیان پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعی تعاون پر بھی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : پاک بحریہ کی امن مشقیں 2017 کا آغاز
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے معاملات بھی زیر بحث لائے گئے اور دفاعی تعاون سمیت اہم امور سے متعلق اہم فیصلے بھی کیے گئے جب کہ سربراہ پاک نیوی نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔
ترک کمانڈر نے پاکستان نیوی کی جانب سے منعقد کی گئی امن مشق پر مبارک باد دیتے ہوئے کہ پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور جذبہ قابل لائق ستائش ہے اور پاک بحریہ کے جوانوں کے عزم و کارکردگی قابل تعریف ہے جس کی معترف پوری دنیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کو 10 سے 14 فروری تک پاک بحریہ کی جانب سے کراچی میں امن مشقوں کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں امریکا سمیت چھتیس ممالک کے دوستوں نے شرکت کی تھی۔