اشتہار

ترک اور روس ساتھ مل کر شام کے بحران کا حل تلاش کریں گے، ترک صدر

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو : ترک صدر طیب اردگان نے کہا ہے کہ ترکی اور روس نے شام کے بحران کے سیاسی حل پر اتفاق کرتے ہوئے پُر امن اور دیرپا حل کے لیے کمر کس لی ہے.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے روسی صدر پوٹن سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، ترک صدر کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں اور یہاں آکر بہت کوشی محسوس کررہا ہوں.

طیب اردگان نے کہا کہ روس سے برادرانہ تعلقات اب معاشی سرگرمیوں میں ڈھل گیا ہے اور تجارتی معاہدے کے بعد ترک روس کو زرعی اجناس کی ترسیل کرے گا جس کے بعد دونوں ممالک کے دوران تجارتی امور میں حائل رکاوٹوں جلد دور ہوجائیں گی.

- Advertisement -

قبل ازیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ روس اب ایران اور ترکی کے ساتھ مل کر شام کے بحران کے حل کے لیے کام کر رہے ہیں اور ان کاوشوں کے ثمرات بھی سامنے آ رہے ہیں.

انہوں نے کہا کہ ہم تین ممالک کی جانب سے کی جانے والی کوششوں سے اب شام میں متحارب فریقین بالخصوص حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا ماحول پیدا ہوا ہے جو قیام امن کی جانب پہلی سیڑھی ہے.

روسی صدر نے ترک صدر کی روس آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو اور انقرہ ایک ساتھ مل کر شام کے بحران کے حل کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے.

یاد رہے کہ ترک صدر طیب ایردگان گذشتہ روز روس کے دورے پر پہنچے ہیں جہاں ان کی ملاقات روسی صدر پیوتین سے جنوبی شہر سوچی میں ہوئی جسے دونوں رہنماؤں نے خوشگوار ملاقات قرار دیتے ہوئے مزید ملاقاتوں کی ضرورت پرزور دیا.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں