بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

ترک صدرکا استقبال، لاہور سبز اور سرخ روشنی میں نہا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ترک صدر کی لاہور آمد کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، ائیرپورٹ سے حضوری باغ تک سڑکوں کر سبز اور سرخ برقی قمقموں سے سجا دیا گیا۔

پاک ترک دوستی کی مناسبت سے روٹ کی تمام تر سڑکوں کو سبز اور سرخ قمقموں سے سجایا گیا ہے، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، چھ ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے، پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے ریہرسلز بھی کیں۔

پنجاب حکومت کی جانب سے ان کے اعزاز میں حضوری باغ میں ظہرانہ دیا جائے گا، رجب طیب اردوان لاہور کے گریٹر اقبال پارک کا افتتاح بھی کرینگے۔

lahore-post-1


مزید پڑھیں: ترک صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد، آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے


ترجمان حکومت پنجاب زعیم قادری کا کہنا ہے کہ مہمان صدر کی سیکیورٹی کے پیش نظر دوپہر تین بجے سے رات دس بجے تک مال روڈ، ائیرپورٹ تا آزادی چوک تک عام ٹریفک کے لئے بند رہیں گی، عام ٹریفک کی آمدورفت میں روانی کے لئے متبادل پلان اخبارات میں مشتہر کیا جائے گا۔

ترک صدرکی آمد کے پیش نظر بند سڑکوں پر سفر کرنے والے شہری متبادل راستہ اختیار کریں گے۔

دوسری جانب محکمہ تعلیم نے سرکاری اسکولوں میں چھٹی دوپہر 12 بجے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلہ ترک صدر کی آمد کےموقع پر راستے بند ہونے کی وجہ سے کیا گیا۔

ای ڈی او ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ ترک صدر کی آمد کے موقع پر سڑکیں بند ہونے کیوجہ سے بچوں کومشکلات میں نہیں ڈال سکتے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں