اسلام آباد: ترک صدر رجب طیب اردگان اہم دورے پر اگلے ہفتے پاکستان آئیں گےجہاں وہ صدر مملکت اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔
تفصیلات کےمطابق ترک صدر اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ اگلے ماہ پاکستان 2روزہ دورے پر آئیں اور دارالحکومت اسلام آباد میں قیام کریں گےرجب طیب اردگان وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ دو طرفہ معاملات پر مذاکرات کریں گے۔
ترک صدرکے 2روزہ دورے کے دوران باہمی تعاون کے کئی معاہدوں پردستخط کیے جائیں گے اور ان کے دورے کے دوران وہ صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔
مزید پڑھیں:پاکستان سے مسئلہ کشمیر پر ترکی کی اظہار یکجتی
یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے استنبول میں ترک وزیراعظم بن علی یلدرم سے ملاقات کی تھی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے مجموعی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں ترک وزیراعظم کو آگاہ کیاتھا۔
واضح ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے مسئلہ کشمیر کےمعاملے پر پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کی تھی۔