جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ترکی صدر کا انقلابی اقدام، لیرا کی اونچی اڑان

اشتہار

حیرت انگیز

صدر رجب طیب ایردوان کا انقلابی اقدام، نئے مالیاتی نظام کے اعلان سے لیرا نے اونچی پرواز پکڑ ‏لی۔

صدر ایردوان کی جانب سے بینکوں میں پڑے ترک لیرے کی قدروقیمت کی گارنٹی کا اعلان کیا گیا ‏جس کے بعد صرف چند گھنٹوں میں لیرا کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں بیس فیصد سے زائد کا ‏اضافہ ہوگیا۔

اس اعلان کے بعد ڈالر ترک لیرا کے مقابلے میں گرِ کر 12.90 پر جب کہ یورو 14.60 پر آگیا۔

- Advertisement -

ترک صدر نے کہا تھا کہ ترکی اب درآمدات پر انحصار نہیں کرے گا۔ ساتھ ہی صدر نے افراطِ زر ‏کی زیادہ شرح اور کرنسی کے نرخوں میں تیزی سے آنے والی کمی بیشی کو روکنے کے لیے ‏اقدامات کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ ترکی کی کرنسی لیرا کی قدر میں کمی کے باعث شہری بنیادی ضروریات سے بھی ‏محروم ہونے لگے تھے ملک بھر میں ادویات کی قلت پیدا ہونا شروع ہوئی تھی تو سنگین بیماریوں ‏میں مبتلا شہری در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں