تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

انسدادِ دہشتگردی کے قوانین موت اور زندگی کا معاملہ ہے،ترک وزیراعظم

انقرہ: : ترک وزیراعظم بن علی یلدرم کا کہنا ہے کہ انسداد دہشتگردی قوانین میں تبدیلی نہیں کرسکتے۔

یورپی پارلیمنٹ کے صدر کے دورہ ترکی کے موقع پر ترک وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں انسداد دہشتگردی قوانین میں نرمی نہیں کرسکتے، انسداددہشتگردی کے قوانین موت اور زندگی کا معاملہ ہے، یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے ترک شہریوں کو ویزےکی چھوٹ دینے کیلئے ترکی سے انسداد دہشتگردی قوانین میں تبدیلی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

یورپی پارلیمنٹ کے صدر کا کہنا تھا کہ مہاجرین کو یورپ میں داخلے سے روکنے کے معاہدے پر عملدرآمد ہوا ہے لیکن معاہدے کی تمام شقوں پرعملدرآمد نہیں ہوا۔

انقرہ نے خبردار کیا ہے کہ اکتوبر تک ترک شہریوں کو معاہدے کے مطابق سفری سہولیات نہیں دی گئی تو مہاجرین کے معاملے میں یورپی کی مدد کرنا بند کردیں گے۔

یاد رہے کہ یورپی یونین کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے مطابق یکم جون سے  ترک شہریوں کو ویزے کی بندش سے مبرا قرار دیا جانا تھا لیکن یورپی یونین نے اپنے وعدے کی پاسداری نہیں کی۔


 مزید پڑھیں : یورپ میں تارکین وطن کی آمد روکنےکیلئے ترکی اور یورپی یونین کے درمیان معاہدہ


یاد رہے کہ یورپ میں تارکین وطن کی آمد کو کنٹرول کرنے کے لیے ترکی اور یورپی یونین کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا، جس کے مطابق ترکی کو مہاجرین کو اپنی سرحدوں میں محدود رکھنے کے بدلے میں دو ارب دس کروڑ یورو اور سیاسی مراعات ملے گا۔

Comments

- Advertisement -