منگل, دسمبر 17, 2024
اشتہار

ترک ٹی وی اینکر کو مشہور کافی برانڈ کا کپ رکھنا مہنگا پڑ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ: ترک ٹی وی اینکر کو مشہور امریکی کافی چَین کے کپ کے ساتھ نیوز بلیٹن کرنا مہنگا پڑ گیا، انھیں پروگرام کے ڈائریکٹر سمیت برطرف کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک ٹی وی نے مشہور کافی برانڈ اسٹار بکس کے کپ کے ساتھ خبریں پڑھنے والی نیوز اینکر میلتم گنائے اور ڈائریکٹر نیوز کو برطرف کر دیا۔

ٹی وی چینل حبر کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ادارہ غزہ کے حوالے سے ترک عوام کی حساسیت کو سمجھتا ہے اور آخر تک ان کا دفاع کرے گا، اس کی خلاف ورزی کرنے والے عمل یا نشریات کو منظور کرنا نا ممکن ہے۔

- Advertisement -

انتظامیہ نے کہا عوام کی حساسیت کے خلاف کوئی بھی عمل یا نشریات ناقابلِ قبول ہے، بلیٹن کے دوران کسی بھی برانڈ کی تشہیر پر پابندی ہے، آر ٹی ڈاٹ کام کے مطابق مذکورہ کافی برانڈ پر امریکا میں فلسطینیوں کے حامی ملازمین کو ہراساں کرنے کا الزام ہے، اور اس برانڈ کو اسرائیل کا حامی سمجھا جاتا ہے۔

حماس اسرائیل مذاکرات بے نتیجہ ختم، حماس کا اسرائیل کی شرائط ماننے سے انکار

واضح رہے کہ غزہ پر حملے کے بعد پوری دنیا میں اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کی معیشت کو نقصان پہنچانے کے لیے مشہور برانڈز کے بائیکاٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ مذکورہ کافی برانڈ بھی ان میں سے ایک ہے۔ اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اس کی مارکیٹ ویلیو میں تقریباً 11 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں