تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

شوٹنگ میں‌ مصروف دو ترک اداکار کرونا سے متاثر

انقرہ: ترک ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف 2 اداکاروں کو کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ کو کرونا کی تشخیص ہوئی جس کے چند روز بعد اداکار بوراک دنیز کو بخار، نزلے اور کھانسی کی شکایت ہوئی۔

اداکار نے معالج سے رجوع کیا تو ڈاکٹر نے انہیں کرونا ٹیسٹ کروانے کی تجویز دی، اس پر عمل کرتے ہوئے جب انہوں نے ٹیسٹ کروایا تو رپورٹ پازیٹیو آئی۔

بوراک نے کرونا کی تشخیص کے بعد خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا جبکہ انہوں نے ملاقات کرنے والوں سے بھی درخواست کی کہ اگر انہیں علامات ہوں تو ٹیسٹ کروائیں ورنہ چند روز خود کو گھر تک محدود رکھیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیز  اور  اداکارہ ہیزل کایا کو ایک ایسے وقت میں کرونا کی تشخیص ہوئی جب وہ ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف تھے، ہدایت کار نے دیگر اداکاروں سمیت عملے کے کرونا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Burak Deniz (@_burakdeniz)

ترک اداکاروں نے اس حوالے سے اب تک کوئی تصدیقی یا تردیدی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ ہیزل کایا کو بھی کرونا کی تشخیص ہوئی ، جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

Comments

- Advertisement -