تازہ ترین

میرا دل کہہ رہا ہے یہ جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

صدر مملکت نے الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر...

چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا

پاکستانی معیشت کے لیے چین سے اچھی خبر آگئی...

ترکیہ اور شام میں زلزلہ: جاں بحق افراد کی غائبانہ نمازجنازہ کا اعلان

ترکیہ اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں جاں بحق افراد کی غائبانہ نمازہ جمعہ کو فیصل مسجد میں ادا کی جائے گی۔

غائبانہ نمازِ جنازہ 10فروری بعداز نمازِجمعہ 1:30 بجےفیصل مسجد میں ادا ہو گی جس کے بعد جاں بحق ہونے والے ترک اور شامی مسلمانوں کیلئے دعائے مغفرت کی جائےگی۔

غائبانہ نمازجنازہ میں مسلم ممالک کےسفرا اور سیاسی شخصیات شرکت کریں گے۔ ان کے علاوہ انتظامیہ، اعلیٰ عہدیداران، جڑواں شہروں سے شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہو گی۔

ترکیہ اور شام میں دو روز قبل آنے والے قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور مرنے والوں کی تعداد 9800 سے تجاوز کرگئی ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق ترکیہ میں اب تک 7 ہزار 109 افراد اس زلزلے سے جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ 40 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو اداروں نے دو روز کے دوران 7840 افراد کو ریسکیو بھی کیا ہے اور یہ آپریشن ابھی جاری ہے۔

Comments