انقرہ : ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں دوبم دھماکوں میں 100 افراد ہلاک اور150زسے زائد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق دھماکے انقرہ میں ریلوے اسٹیشن کے قریب اس وقت ہوئے جب لوگ امن ریلی میں شرکت کے لئے بڑی تعداد میں جمع تھے۔
جہاں بڑی تعداد میں مقامی لوگ حکومت اور کرد علیحدگی پسندوں کے درمیان جاری کشیدگی پر پرُامن ریلی کے لئے اکھٹا ہو رہے تھے کہ اچانک یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے، دھماکوں سے 186 افراد زخمی ہوئے۔زخمیوں اورلاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
ترک حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے ایک دھماکہ خودکش حملہ آورنے کیا۔علاقے کی ناکہ بندی کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
علاوہ ازیں پاکستان نے ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ہونے والے دوبم دھماکوں میں 100بے گناہ افراد کی ہلاکت اور150زسے زائد افراد کے زخمی ہو نے کو واقعے پر اپنے انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے۔
دفتر خارجہ سے جاری ایک بیان میں ترکی کے عوام اور حکومت سےاظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ ترکی اپنے عزم کے ساتھ دہشت گردی کی اس لعنت پر قابو پالے گا۔
اشتہار