جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

ترکیہ نے پاکستان کیلئے نئے سفیر کی تقرری کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ترکیہ نے عرفان نذیر اوگلو کو اسلام آباد میں نیا سفیر تعینات کردیا، وہ ڈاکٹر مہمت پاجاچی کی جگہ لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ترکیہ نے پاکستان کیلئےنئےسفیر کی تقرری کر دی، سفارتی ذرائع نے بتایا کہ ترکیہ نے عرفان نذیر اوگلو کو اسلام آبادمیں نیا سفیر تعینات کردیا۔

نئے سفیر ڈاکٹرمہمت پاجاچی کی جگہ لیں گے، ترکیہ کے نئے سفیر رواں ماہ کے آخر تک نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

- Advertisement -

سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ ستمبر کے آخر تک ڈاکٹر مہمت پاجاچی جدہ پہنچ جائیں گے، ڈاکٹر مہمت پاجاچی نے اسلام آباد میں الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر مہمت پاجاچی اسلامی تعاون تنظیم ہیڈکواٹرزمیں نئی ذمہ داریاں سنبھالیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں