تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ترکی کی ناکام فوجی بغاوت، مزید 110 فوجی اہلکاروں کی گرفتاری کے احکامات

انقرہ: ترکی میں مزید 110 فوجی اہلکاروں کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، جن پر الزام ہے کہ وہ 2016 میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت میں ملوث ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترکی میں جولائی 2016 میں فوجی بغاوت ہوئی تھی جسے عوام نے ناکام بنا دی تھی، ترک صدر رجب طیب اردوگان کی اپیل پر سیکڑوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک حکام کی جانب سے مذکورہ ناکام فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کے شبے میں فوجیوں سمیت صحافیوں کی بھی گرفتاری تاحال جاری ہے۔

ترک حکام نے جن فوجی اہلکاروں کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے ہیں ان میں 3 کرنل، 2 لفٹیننٹ، 6 میجر اور 3 کیپٹن بھی شامل ہیں۔

ترکی: ناکام فوجی بغاوت میں ملوث 104 فوجی افسران کو عمر قید کی سزا

خیال رہے کہ رواں سال مئی میں ترکی میں طاقت کے بل بوتے پر حکومتی تختہ الٹنے کی ناکام کوشش کرنے والے 104 فوجی افسران کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

واضح رہے کہ دو سال قبل ترکی میں فوجی بغاوت کے ذریعے سول حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی گئی تھی جس کے بعد پورے ملک کے مختلف شہروں میں ہنگامی پھوٹنے سے 200 سے زائد افراد ہلاک اور 2 ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ 18 جولائی 2016 کو ترکی میں فوج کے باغی گروہ نے اقتدار پر قابض ہونے کی کوشش کی تھی جسے عوام نے ناکام بنادیا تھا، اس دوران عوام سڑکوں پر نکل کر آئے اور فوجی ٹینکوں کے سامنے ڈٹ گئے تھے جس کے بعد ترک فوج کے باغی ٹولے نے ہتھیار ڈال کر اپنی شکست تسلیم کی تھی اور پھر انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -