اسلام آباد : بھارتی جارحیت کے خلاف ترکیہ نے پاکستان کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعلان کرتے ہوئے باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کی بڑھتی کشیدگی کی موجودہ صورتحال میں وزیرخارجہ اسحاق ڈارسے ترکیہ کے سفیر نے ہنگامی ملاقات کی۔
سفیر ترکیہ کے سفیر نے جانوں کے نقصان پرپاکستان سےاظہاریکجہتی کرتے ہوئے کہا اس وقت پاکستان کےساتھ کھڑے ہیں۔
ملاقات میں علاقائی سلامتی کے خدشات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور فریقین نے تعاون برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دوسری جانب ترکیہ وزیر خارجہ حاقان فدان کا نائب وزیر اعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں ترکیہ کے وزیر خارجہ نےبھارت کی جانب سے بلااشتعال جارحیت پر تشویش کا اظہارکیا۔
ترک وزیر خارجہ نے پاکستانی خودمختاری کی خلاف ورزی اور بے گناہ شہریوں کی شہادت پربھی گہری تشویش کا اظہار کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا حاقان فدان نے اس موقع پر پاکستان کے ساتھ ترکی کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا اور علاقائی سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش ظاہر کی۔
دونوں رہنماؤں نے موجودہ حالات پر قریبی رابطے میں رہنے اور باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے