بدھ, دسمبر 18, 2024
اشتہار

بشارالاسد حکومت کے خاتمے کے پیچھے ترکیہ کا ہاتھ ہے، ٹرمپ کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ شام میں بشارالاسد حکومت کے خاتمے کے پیچھے ترکیہ کا ہاتھ ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ شام کے مستقبل کی کنجی اب انقرہ کے پاس ہے، انھوں نے کہا کہ بشارالاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے والوں کا کنٹرول ترکیہ کے پاس ہے اور یہ ٹھیک ہے۔

 

- Advertisement -

اسرائیل کی شام میں کارروائیوں کی کیا وجہ ہے؟ نیتن یاہو نے ٹرمپ کو بتا دیا؟

 

انھوں نے کہا کہ ترکیہ شام کو چاہتا تھا اور اردوان کی ذہانت نے اسے کامیاب بھی کردیا، ترکیہ نے جانی نقصان کے بغیر شام کو فتح کیا ہے۔

نومنتخب امریکی صدرٹرمپ نے ترک صدر رجب طیب اردوان اور ترکیہ کی تعریف کی، ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ بڑی فوجی قوت ہے لیکن شام میں جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، ترکیہ شام کے مستقبل میں اہم کردار ادا کرے گا۔

یوکرین کا روس پر امریکی میزائلوں سے حملہ پاگل پن ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں