اتوار, مئی 18, 2025
اشتہار

ترک کمپنی نے سیکیورٹی کلیئرنس منسوخ کرنے پر بھارتی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی:ترک کمپنی چیلےبی نے سیکیورٹی کلیئرنس منسوخ کرنے پر مودی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔

پاک-بھارت جنگ کے دوران ترکیہ کی جانب سے پاکستان کی حمایت پر بھارت میں بڑھتے ہوئے عوامی غصے کے درمیان، بھارتی حکومت نے جمعرات کو ’ قومی سلامتی کے مفاد’ میں سیلیبی کی سیکیورٹی کلیئرنس منسوخ کر دی۔

پاکستان کی حمایت کرنے پر بھارت نے ترک کمپنی کو اپنے ایئرپورٹس پر کام سے روک دیا

رائٹرز کے مطابق سیلیبی ایئرپورٹ سروسز انڈیا نے دہلی ہائی کورٹ سے اس فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی درخواست کی، کمپنی نے درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہمیں بتایا جائے کہ کس طرح ہماری کمپنی قومی سلامتی کے لیے اچانک ایک خطرہ بن گئی یہ قانونی طور پر ناقابل قبول ہے۔

کمپنی چیلےبی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگرچہ ہمارے شیئرہولڈرز ترکیہ میں رجسٹرڈ ہیں لیکن کمپنی کی کنٹرولنگ ملکیت ترکیہ سے باہر کے اداروں کے پاس ہے۔

عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ اچانک اور بغیر کسی پیشگی اطلاع کے کیا گیا جس سے 3 ہزار 791 ملازمین کے بیروزگار ہونے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد متزلزل ہونے کا امکان ہے۔

چیلےبی کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم نئی دہلی، کیرالا، بینگلور، حیدرآباد اور گوا میں گراؤنڈ ہینڈلنگ کی خدمات فراہم کر رہے اور اس کے لیے بھارتی انٹیلیجنس اور سیکیورٹی اداروں سے جانچ اور تمام ضروری منظوری کے بعد کام شروع کیا تھا۔

نئی دہلی کی عدالت میں مقدمے کی سماعت کل ہوگی، یاد رہے کہ بھارت میں پاکستان کی حمایت کرنے پر ترکیہ اور آذربائیجان کیخلاف بائیکاٹ کی مہم چل رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں