تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

کرونا دوا سے متعلق رجب طیب اردوان کا بڑا اعلان

استنبول: ترک صدر رجب طیب اردوان نے دعویٰ کیا ہے کہ ترکی کے ماہرین مقامی سطح پر ایسی دوا تیار کریں گے جس کی مدد سے کرونا کا علاج ممکن ہوگا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق منگل کے روز  رجب طیب اردوان نے اعلان کیا کہ ترکی کے سائنسی اور طبی ماہرین مقامی سطح پر فیوی پیرویر نامی دوا تیار کریں گے، جو کرونا وائرس کے علاج کے لیے مفید ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ دوا ترکی میں مقامی سطح پر تیار کی جائے گی، جس کے بعد اس کا تجربہ بھی کیا جائے گا۔۔ رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ ’کوویڈ 19 کا علاج کرنے والی دوا رجسٹریشن کے عمل کے بعد دستیاب ہوگی‘۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ہونے والے لاک ڈاؤن میں نرمی کی طرف جارہے ہیں، 15 جون کے بعد سے شادی ہالز کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگا اور یکم جولائی سے شادی ہالوں میں تقاریب کرنے کی اجازت ہوگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ہم نے بے روزگاری کے خلاف ایک پروگرام تیار کیا ہے، جس کے تحت اپریل سے جون میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگار ہونے والوں کو ملازمتیں فراہم کی جائیں گی‘۔

ترک صدر کا مزید کہنا تھا کہ ’لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد 65 سال سے زیادہ عمر کے شہریوں صبح دس سے رات 8 بجے تک روزانہ گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت ہوگی جبکہ 18 سال سے کم عمر بچوں پر والدین کے بغیر نکلنے پر پابندی ہوگی‘۔

Comments

- Advertisement -