تازہ ترین

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

صدر مملکت نے الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر...

چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا

پاکستانی معیشت کے لیے چین سے اچھی خبر آگئی...

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی مستعفی

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی نے...

پاکستان کا امریکی نمائندے خصوصی زلمے خلیل زاد کے بیانات پر ردِعمل

اسلام آباد : پاکستان نے امریکی نمائندے خصوصی زلمے...

ترکیہ زلزلہ، بچے کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا

ترکیہ اور شام میں شدید زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں اموات کی تعداد 1500 سے تجاوز کرگئی۔

امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ زلزلے کا مرکزترکیہ کا جنوب میں تھا، جس کی گہرائی چوبیس اعشاریہ ایک کلو میٹر تھی جبکہ شدت 7.8 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے جھٹکے شام، یونان ،مصر، قبرص ، اردن ،لبنان، عراق جا رجیا اور آرمینیا میں بھی محسوس کئے گئے۔

ترک نائب صدر کے مطابق ترکیہ میں زلزلے سے اموات کی تعداد 1014 تک پہنچ چکی ہے اور 5500 سے زیادہ افراد زخمی ہیں۔

ملبے میں دبے افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو ٹیموں کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، اسپتال میں زخمیوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے جگہ کم پڑگئی ہے۔

تاہم ترکیہ کے شہر سائلیورفا میں ریسکیو ٹیموں نے ایک بچے کو منہدم عمارت سے زندہ نکال لیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریسکیو عملہ گڑھے سے بچوں کو نکالنے میں مصروف عمل ہے۔

Comments