اشتہار

ترکیہ الیکشن، بیشتر بیرونی ممالک میں ووٹنگ مکمل

اشتہار

حیرت انگیز

ترکیہ میں 14 مئی کو ہونے والے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے لیے پاکستان، امریکا سمیت بیشتر یورپی ممالک میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 14 مئی کو ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات ہو رہے ہیں جس کے لیے بیرون ملک مقیم ترک باشندوں کی جانب سے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ پاکستان، امریکا سمیت بیشتر یورپی ممالک میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا ہے باقی ممالک میں ووٹنگ آج بھی جاری رہے گی۔

سپریم الیکشن بورڈ کے مطابق اتوار تک بیرون ملک مقیم 1.6 ملین سے زائد ترک شہریوں نے حقِ رائے دہی استعمال کیا۔ جن ممالک میں مقیم ترک باشندوں، سفارتی عملے نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرلیا ہے ان میں پاکستان، امریکا، برطانیہ، نیدر لینڈ، سوئٹزرلینڈ، ناروے، البانیہ، بیلا روس، بیلجیم، بوسنیا، ہرزِگوینا، بلغاریہ، اِسٹونیا، فِن لینڈ، یونان، ہنگری، آئرلینڈ، اٹلی، شمالی مقدونیہ شامل ہیں جب کہ آسٹریا، ڈنمارک، فرانس، جرمنی اور لکسمبرگ میں ووٹنگ آج بھی جاری رہے گی۔

- Advertisement -

دوسری جناب ترک صدر رجب طیب اردوان نے اپوزیشن کو ملک میں انتشار پھیلانے کا ذمے دار قرار دیدیا ہے۔ اردوان نے ایک الیکشن ریلی سے خطاب کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ اپوزیشن سیاسی مقاصد کے لیے ملک میں انتشار پھیلا رہی ہے اور دہشتگردوں کا ساتھ دے رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ممکنہ شکست دیکھتے ہوئے لوگوں کو تشدد پر اُکسا رہی ہے۔ ہم دہشت گرد تنظیموں اور انکی پُشت پناہی کرنے والی قوتوں سے بھی نپٹیں گے اور ملک کو دہشت گردی کے دلدل سے مکمل نکال دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں