پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

پاکستان سے مسئلہ کشمیر پر ترکی کی اظہار یکجتی

اشتہار

حیرت انگیز

استبول: ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے مسئلہ کشمیر کےمعاملے پر پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کی۔

تفصیلات کےمطابق وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے استنبول میں ترک وزیراعظم بن علی یلدرم سے ملاقات کی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے مجموعی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں ترک وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

ترک وزیراعظم نے وزیر دفاع خواجہ آصف سے ملاقات میں ترکی کی پاکستان کے ساتھ مسئلہ کشمیر پراظہار یکجہتی کی۔

دریں اثنا،ترکی کےشہر استنبول میں عالمی توانائی کونسل کے اجلاس میں وزیر دفاع نے پاکستان کی نمائندگی کی اوراس کے علاوہ ترکی اور روس کے صدور کے ساتھ تفصیلی ملاقات بھی کی۔

وزیراعظم پاکستان کے خصوصی ایلچی محمدمحمد پرویز ملک اور محسن شاہ نواز رانجھا نے ترکی کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسماعیل کہرامان سےملاقات کی اور مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی فورسز کی جانب سے کیے جانے والے مظالم کے بارے میں آگاہ کیا۔

انہوں نےترک اسپیکر قومی اسمبلی سے خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال کے ساتھ ساتھ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے کی جانے والے خلاف ورزیوں کا بھی ذکر کیا۔

واضح رہے کہ ترکی کی قومی اسمبلی کے اسپیکر نے کشمیر پر مذاکرات اقوام متحدہ کی قرارداوں کے ذریعے حل کرنے کے لیے پاکستان کی حمایت کا اظہار کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں