تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

اقوام متحدہ اجلاس: اسرائیل فلسطینیوں کا مجرم، قیمت چکانا ہوگی، ترک وزیرخارجہ کا خطاب

نیویارک: اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے  ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کا مجرم ہے، اُسے اپنے جرائم کی قیمت چکانا ہوگی۔

فلسطین کی صورت حال پربلائے جانے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترک وزیرخارجہ نے فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم پر عالمی برادری کو جھنجھوڑ ڈالا۔

ترک وزیر خارجہ نے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’اسرائیل نے غزہ کو دنیاکی سب سےبڑی کھلی جیل میں تبدیل کردیا ہے جہاں انسانیت سوز مظالم ڈھائے جارہے ہیں،  اسرائیلی ظلم وبربریت کی جتنی بھی مذمت کی جائےکم ہے، اس معاملے میں اقوامِ متحدہ بھی کردار ادا کرنے میں ناکام ہوگیا ہے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کامجرم ہے، اُسے اپنے جرائم کی قیمت ہر صورت ادا کرنی ہوگی‘۔ ترک وزیرخارجہ نے کہا کہ فلسطینیوں کی حفاظت کی ذمہ داری عالمی برادری کی ہے، اُن کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے، ہمیں فلسطینیوں کی قانونی، اخلاقی ضرورتیں پوری کرناہوں گی۔

اردن کے وزیر خارجہ کا خطاب

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سےاردن کے وزیرخارجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  گیارہ روز سے عزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے، جس کی وجہ سے 75 ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر ہوئے، شیخ جرح کے رہائشیوں کوگھروں سے بےگھرکرناجنگی جرم ہے، اسرائیل نے فلسطینیوں کی شناخت کو تبدیل کرنےکی کوشش کی اور وہاں مظلوموں کے حقوق کی کھل کر خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

اُن کا کہنا تھا کہ ’اسرائیلی قبضے کا خاتمہ ہی امن کا واحد راستہ ہے، یہودیوں کی آبادکاری سے دو ریاستی حل کو منظم  انداز سے پامال کیا جارہا ہے‘۔

قطری وزیر خارجہ کا خطاب

قطر کے وزیرخارجہ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’فضائی اور زمینی حملوں میں معصوم اور نہتےفلسطینیوں کو نشانہ بنایاجارہاہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی ظلم سے جان چھڑانے کا وقت آگیا، شاہ محمود کا جنرل اسمبلی سے خطاب

اُن کا کہنا تھا کہ بیت المقدس پر حملے اورقبضےکی کوشش پر تشویش ہے، عالمی برادری کو اس معاملے میں اپناسنجیدہ کردار ادا کرن اہوگا اور اسرائیلی جارحیت کو فوری طور پر روکنا ہوگا،  مشرق وسطیٰ کے تنازع کو ہم سب کی توجہ درکارہے۔

الجزائری کے وزیر خارجہ کا خطاب

الجزائری کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ’فلسطینی عوام نےاپنی زمینوں پر قبضے کی پالیسی کومستردکردیا، حقائق کوغلط ثابت کرنےکی کوئی بھی کوشش ناکام ہوگی، اقوامِ متحدہ کو  مقدس مقامات کے تحفظ اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی تشدد روکنےکیلئے اقدامات کرناہوں گے، عرب گروپ سمجھتاہے بیت المقدس فلسطین کادارالحکومت تھا اور رہے گا۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں