بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ترک حکومت کا جناح اسپتال کو جدید مشینوں کا تحفہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ترک حکومت کی جانب سے شہر قائد میں واقع جناح اسپتال کو پانچ جدید الٹراساؤنڈ کی مشینوں کا تحفہ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جناح اسپتال میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ترکی کے وزیر ثقافت و سیاحت کے مشیر کامل قابولاش نے مشینوں کے یونٹ کا افتتاح کیا۔

جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کامل قابولاش کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ پاکستان اور یہاں کے لوگوں کے بارے میں اچھی باتیں سنیں، آج ہم ترک عوام کی طرف سے ایک چھوٹا سا تحفہ دے رہے ہیں تاکہ مریضوں کو سہولت فراہم کی جاسکے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹرسیمی جمالی نے الٹراساؤنڈ مشینیں دینے پر ترک حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ترکی کی حکومت نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ بڑھ چڑھ کر تعاون کیا۔

تقریب میں جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی، جناح اسپتال کے شعبہ ریڈیالوجی کے سربراہ پروفیسر طارق محمود، ترک کوآپریشن اینڈ کوآرڈینیشن ایجنسی کے کوآرڈینیٹر ابراہیم قطریجی، ڈاکٹر سلمان اور ڈاکٹر نوشین سمیت دیگر حکام بھی شریک تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں