جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سخت حریف ترکیہ اور یونانی سفیر گلے لگ گئے، اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

علاقائی حریفوں ترکی اور یونان کے اعلیٰ سفارت کاروں کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے میں مدد کے لیے اہم ملاقات ہوئی ہے۔

ترکی کے اعلیٰ سفارت کار نے ایتھنز میں اپنے یونانی ہم منصب کے ساتھ اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ وہ دیرینہ مسائل کو حل کرنے کے مقصد کے ساتھ بات چیت کو آگے بڑھاتے رہیں گے جو ماضی میں دونوں ممالک کو جنگ کے دہانے پر لے آئے تھے۔

وزیر خارجہ ہاکان فیڈان نے جمعے کے روز ملاقات کرنے اور بقایا مسائل پر بیانات جاری کرنے کے بعد یونان کے جارج جیراپیٹرائٹس کو گلے لگایا۔

- Advertisement -

دونوں نے "اہم مسائل” پر دوسرے فریق کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے کام کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔

فیڈان نے جیراپیٹرائٹس کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ ہمیں اپنے سامنے آنے والے تاریخی موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور اپنے ملکوں کے درمیان مثبت ماحول کو مستقل بنانا چاہیے ہمیں اپنے ابدی پڑوسی کو ایک ابدی دوست میں تبدیل کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے کوئی شک نہیں کہ ہم اس مقصد کو مخلصانہ اور تعمیری نقطہ نظر سے حاصل کر سکتے ہیں۔

یونان اور ترکی دونوں بحیرہ ایجین میں اپنے ساحلی خطوں سے 11 کلومیٹر (تقریباً 7 میل) تک پہنچنے والے علاقے کا دعویٰ کرتے ہیں۔

یونان کا کہنا ہے کہ اسے اقوام متحدہ کے قوانین کے تحت اس علاقے کو 22 کلومیٹر (14 میل) تک پھیلانے کا حق حاصل ہے لیکن ترکی نے خبردار کیا ہے کہ یہ تنازعہ کا باعث بن سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں