اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

ترکی میں ہیلی کاپٹر تباہ، غیرملکیوں سمیت 5 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ: ترکی کے شہر استنبول میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے غیر ملکیوں سمیت 5 افراد ہلا ک ہوگئے۔

ترک میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر ایک دوا ساز کمپنی کے زیر استعمال تھا اور اسے ادویات کی ترسیل کے لیے ہی استعمال کیا جاتا ہے، ہیلی کاپٹر ’سیکورسکی ایس 76‘ نے استنبول کے مرکزی اتاترک ایئرپورٹ سے اڑان بھری تھی جبکہ اس میں 7 افراد سوار تھے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ہیل کاپٹر کو حادثہ ٹی وی ٹاور سے ٹکرانے کے بعد پیش آیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر ہائی وے پر گر کر مکمل تباہ ہوگیا اور اس میں موجود 5 افراد جائے وقوعہ پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ شدید زخمی ہونے والے 2 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ترک حکام نے ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں چار غیر ملکی ، دو پائلٹ اور ایک ترک شہری سوارتھے، حادثے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی شناخت نہیں ہوسکی جب کے شناختی عمل اور قانونی کارروائی کے لیے لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جہاز میں سوار غیر ملکیوں کا تعلق روس سے تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں