بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

ترکی میں مزید 3 پاکستانیوں کے اغواء ہونے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ : ترکی میں مزید 3 پاکستانیوں کے اغواء ہونے کا انکشاف ہوا ہے، اغواء کاروں نے تاوان کے لیے مغوی کی تشدد زدہ ویڈیو اہل خانہ کو بھیجنے کا پرانا وطیرہ اپنایا۔

اطلاعات کے مطابق اغوا ہونے والے تین نوجوانوں کو ترکی کی سرحد سے اغوا کیا گیا جہاں زاہد نامی ایجنٹ نے نوجوانوں کو افغان ایجنٹ کے ہاتھوں فروخت کیا، نوجوانوں کا تعلق سرائے عالمگیر اور ایک نوجوان کا تعلق منڈی بہا الدین سے ہے۔

اہل خانہ کے مطابق اغوا کاروں نے ایک نوجوان کی رہائی کے عوض بیس لاکھ روپے تاوان طلب کیا ہے اور تاوان کی وصولی کے لیے شکاریوں نے وہی پرانا حربہ اختیار کیا ہے جس میں مغویوں پر انسانیت سوز مظالم کرتے ہوئے تاوان کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں : استنبول: 6 مغوی پاکستانی بازیاب،4 انسانی اسمگلرز گرفتار

واضح رہے کہ چند روز قبل ہی استنبول پولیس نے عثمان پاشا نامی گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چھ مغوی پاکستانیوں کو رہا کرایا ہے جبکہ گوجرانوالہ میں ایف آئی اے نے تین انسانی اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے ان اغوا کاروں کو معصوم پاکستانیوں کو فروخت کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں