تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

خوش نصیب گدھوں کو بلدیاتی حکومت نے ملازمت دے دی

انقرہ: ترکی کے تاریخی صوبے کی مقامی حکومت نے کچرا اٹھانے کے لیے گدھوں کو سرکاری ملازم کے طور پر بھرتی کرلیا۔

ڈیلی صباح نیوز پر شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ترکی کے جنوب مشرقی علاقے میں واقع ماردین صوبے کے تاریخی ضلع Artuklu کی مقامی حکومت نے کوڑا کرکٹ صاف کرنے کے لیے گدھوں کی خدمات حاصل کرلیں۔

میونسپلیٹی کارپوریشن نے اس کام کے لیے باقاعدہ گدھوں کو بھرتی کیا جو دن بھر میں صرف 6 گھنٹے کام کریں گے اور مختلف علاقوں سے کچرا جمع کر کے اُسے مقررہ مقام پر پہنچائیں گے۔

گدھے کے ساتھ ایک سرکاری ملازم بھی ہوگا جو کچرے دان سے کوڑا جمع کر کے اُسے پشت پر رکھی ہوئی بوری میں ڈالے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں گدھوں کی تعداد 55لاکھ ہوگئی

یہ بھی پڑھیں: کولمبیا میں گدھوں کے مقابلہ حسن کا انعقاد

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گدھے خاکروب کے ساتھ روزانہ چھ گھنٹے کی ڈیوٹی کریں گے اور جب وہ شام میں اپنی ٹائمنگ پوری کر کے واپس آئیں گے تو انہیں میونسپلیٹی کی جانب سے گھانس پوس (کھانا) فراہم کی جائے گی جبکہ انہیں سرکاری اصطبل میں رکھا جائے گا۔

ایک گدھے کو 7 سال کے لیے ملازمت دی جائے گی اور مدت ختم ہونے کے بعد اُسے سرکاری اصطبل سے آزاد کردیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں