ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ترک صدر کا یورپ کیلیے دروازے بند نہ رکھنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک اب یورپ کے لیے اپنے دروازے مزید بند نہیں رکھے گا۔

ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق طیب اردوان نے کہا کہ ترکی نے مہاجرین کے یورپ میں داخلے کے لیے اپنی سرحدیں بند رکھ کر تاخیر کردی ہے تاہم اب یہ دروازے بند نہیں کیے جائیں گے، یہ طے پا چکا ہے اور اب یورپ کو مہاجرین کا بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔

صدر رجب طیب اردوان نے شمال مغربی شام میں جاری انسانی بحران کے جواب میں ترکی کے مطالبات کو نظرانداز کرنے پر یورپی ممالک پر تنقید کی۔

یہ بھی پڑھیں: ترکی نے اسدرجیم کے کئی طیارے اور ٹینک تباہ کردیے

انہوں نے کہا کہ امریکا، فرانس، روس، ایران اور دوسروں سے کوئی نہیں پوچھتا کہ وہ شام میں کیا کررہے ہیں؟ لیکن جیسے ہی ترکی ادلب میں داخل ہوا تو وہ سب چلا اٹھے۔

ترک صدر نے واضح کیا کہ ادلب میں پائیدار جنگ بندی ترکی کا مقصد ہے، "مجھے امید ہے کہ ہم جنگ بندی میں آسانی پیدا کرسکتے ہیں اور اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے دیگر اقدامات بھی اٹھا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ27 فروری کو ادلب میں 33 ترک فوجیوں کی اموات کے بعد اسدرجیم کے خلاف بڑے پیمانے پر ترکی نے فوجی کارروائی شروع کر رکھی ہے جس میں حکومتی فورسز اور ان کے حلیف روسی حمایت یافتہ ملیشیا کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں