پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

ترکی: عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن، 12کرد عسکریت پسند ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

ترکی : عسکریت پسندوں کے خلاف فوجی آپریشن میں بارہ کرد عسکریت پسند مارے گئے، دو پولیس اہلکار اور ایک فوجی بھی جھڑپ میں ہلاک ہوگئے۔

ترک شہر دیار بقر اور سیزر میں کرد عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن میں تیزی لائی گئی ہے، سیزر میں ترک فورسز کی تازہ کارروائی کے دوران بارہ عسکریت مارے گئے جبکہ عسکریت پسندوں کے راکٹ حملے میں ایک فوجی بھی ہلاک ہوگیا، ایک اور بم حملے میں ایک پولیس اہلکار جان سے گیا۔

ترک صدر طیب اردگان نے سال نو کے آغاز پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ عسکریت پسندوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

- Advertisement -

گزشتہ سال کردوں کے ساتھ مزاکرات ناکام ہونے پرعسکریت پسندوں کیخلاف فوجی آپریشن شروع کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں