جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

روسی طیاروں کی ترک فضائی حدود کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، ترک صدر

اشتہار

حیرت انگیز

برسلز :‌ترک صدررجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ روسی جنگی طیاروں کی ترک فضائی حدود کی خلاف ورزیوں کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے.

برسلز میں بیلجئم کے وزیرِاعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں ترک صدر نے کہا کہ روسی طیاروں کی جانب سے ترک فضائی حدود کی خلاف ورزی کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

صدر اردگان نے واضح کیا کہ ترکی پر حملہ نیٹو پر حملہ تصور کیا جائے گا، انکا کہنا تھا کہ روس اور ترکی کے دوستی سے دنیا واقف ہے، دونوں ملکوں کے درمیان کئی معاملات میں قریبی تعاون موجود ہے، اگر روس نے اس دوستی کو خراب کیا تو اسےاس کا خمیازہ بھگتا پڑے گا۔

- Advertisement -

دوسری جانب ترک وزیرِاعظم نے خبردار کیا ہے کہ ترک خلاف ورزی کرنے والے غیرملکی جنگی طیاروں کو مارگرانے کا اختیار رکھتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں