19.6 C
Dublin
جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

انسانی اسمگلنگ : امریکی الزام پر ترکیہ کا شدید رد عمل

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ : امریکہ کی جانب سے ترکیہ میں بچوں کو عسکریت پسندوں کے طور پر استعمال کیے جانے کے الزام پر ترکیہ نے اپنے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کی وزارت خارجہ نے امریکی محکمہ خارجہ کی حالیہ رپورٹ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں اس پر بچوں کو فوج میں بھرتی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ کے سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ افسوسناک امر ہے کہ انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے سلسلے میں ترکیہ کی نمایاں کوششوں کو یکسر نظر انداز کیا گیا۔

- Advertisement -

امریکی محکمہ خارجہ نے اپنی 2023 کی انسانی اسمگلنگ کی رپورٹ کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے ترکیہ میں بچوں کو فوجیوں کے طور پر استعمال کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

جس کے جواب میں ترکیہ نے امریکہ کے محکمہ خارجہ کی 2023 انسانی اسمگلنگ رپورٹ پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ترکیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بدقسمتی سے ترکیہ کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جہاں بچوں کو عسکریت پسندوں کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

ترکیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بدقسمتی سے ترکیہ کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جہاں بچوں کو عسکریت پسندوں کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے جو سراسر بے بنیاد ہے۔

ترک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ افسوسناک ہے کہ انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے سلسلے میں ترکیہ کی نمایاں کوششوں کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ترکیہ انسانی اسمگلنگ کے جرم کو روکنے، مجرموں کو سزا دینے اور جرائم کا شکار ہونے والوں کے تحفظ کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کو ممکن بنانے کی ہر ممکنہ کوششیں کرتا چلا آیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ امریکہ جو خود علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے اور وائی پی جی کو عسکری اور مالی مدد فراہم کرتا ہے اس کے علاوہ شام اور عراق میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں بچوں کو زبردستی بھرتی کرتا ہے۔

لہٰذا امریکہ سے یہ توقع کی جاتی کہ وہ ترکیہ کے خلاف اس طرح کا الزام عائد کرنے سے پہلے اس حقیقت کا سامنا کرے گا۔ یہ صورت حال ان معلوماتی ذرائع کی معروضیت پر سنگین سوالات اٹھاتی ہے جن کی بنیاد پر امریکی حکام اپنے فیصلے کرتے ہیں۔ اس بہتان جو اتحاد کی روح سے مطابقت نہیں رکھتا اس کا ضروری جواب دیا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکیہ ماضی کی طرح انسانی اسمگلنگ کے جرم کی روک تھام کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی معاہدوں پر منحصر ہے جس کا وہ فریق ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں