انقرہ: ترک صدارتی ترجمان کاکہناہےکہ غزہ کی ناکہ بندی کےخاتمے تک اسرائیل سے تعلقات بحال نہیں ہوسکتے۔
واضح رہے کہ ترکی اور اسرائیل میں سفارتی تعلقات کی بحالی کی خبریں کچھ دنوں سے عالمی میڈیا میں گردش کررہی ہیں۔
ترک صدارتی ترجمان نےواضح کردیاہےکہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی غیر قانونی ناکہ بندی کے خاتمے تک اسرائیل سے تعلقات بحال نہیں ہوسکتے۔
- Advertisement -
اسرائیل کوناکہ بندی ختم کرکے انسانی بنیادوں پرفلسطین کیلئےامدادپہنچانےکاراستہ فراہم کرناہوگا، مسئلہ فلسطین کےحل تک خطے میں امن ناممکن ہے۔
ترجمان کا مزید کہناتھاکہ اسرائیل کو دوہزاردس میں ترک ایکٹیوسٹ کی ہلاکت پرمعافی اورہرجانہ اداکرناہوگا۔
یاد رہے کہ دوہزاردس میں فلسطینیوں کی انسانی بنیادوں پر امدادکیلئےجانے والی کشتی پراسرائیلی چڑھائی کے نتیجےمیں دس ترک کارکنان جاں بحق ہوگئےتھے۔