ترکی نے پاکستان سےآنےوالےمسافروں کیلئےقرنطینہ کی شرط ختم کر دی۔
ترک حکام کے مطابق ڈبلیو ایچ او سے مصدقہ ویکسین لگوانے والے مسافر قرنطینہ کی لازمی شرط سے مستثنیٰ ہوں گے، مسافروں کوڈبلیوایچ اوتصدیق شدہ ویکسین کی2ڈوزلگی ہونی چاہئیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ مسافر دونوں ڈوز لگانے کےکم ازکم 14دن کے بعد ترکی آسکتے ہیں البتہ پاکستانی مسافروں کی ویکسی نیشن سے قطع نظر پی سی آر ٹیسٹ کرانا لازمی ہو گا۔
ترکی جانے والے پاکستانی 72 گھنٹے قبل پی سی آر رپورٹ دکھانےکے پابند ہوں گے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ فراہم نہ کرنےپرمسافروں کوقرنطینہ میں رکھاجائےگا۔
ترک حکومت کےنئےقوائدوضوابط کل سےنافذالعمل ہوں گے جب کہ 12سال سےکم عمر بچے ویکسی نیشن اورپی سی آرٹیسٹ سےمستثنیٰ ہوں گے۔
دنیا بھر میں ویکسینین کے بعد معمولات زندگی بحال ہو چکے ہیں اور جیسے جیسے ویکسین لگانے میں تیزی آر ہی تو پابندیوں میں بھی نرمیاں کی جارہی ہیں۔
ابوظہبی کے بعد عمان نے بھی ویکسینیٹڈ مسافروں کے لیے قرنطینہ کی شرط ختم کر دی ہے۔ اس حوالے سے ایئرلائنز کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔