انقرہ: ترکی کے شہر انطالیہ میں ایئرپورٹ پر اترتے ہی روسی مسافر طیارے کو آگ لگ گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی کی وزارت ٹرانسپورٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اتوار کو جنوبی ترکی کے انطالیہ ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد روسی ساختہ مسافر طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی۔
روس کے سخوئی سپر جیٹ 100 طیارے میں 89 مسافر اور عملے کے 6 افراد سوا تھے، روسی شہر سوچی میں واقع ازیموت ایئرلائن کے طیارے سے تمام مسافروں کو بروقت بہ حفاظت نکالا گیا۔
انطالیہ ایئرپورٹ پر ریسکیو ٹیموں نے طیارے میں لگی آگ بجھائی اور طیارے کو رن ون سے کھینچ لیا گیا، اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میں میڈیا پر سامنے آئی ہے جو ایئرپورٹ حکام نے شیئر کی گئی تھی، جس میں طیارے میں لگی بھیانک آگ دیکھی جا سکتی ہے۔
ازیموت ایئر لائنز نے ایک بیان میں کہا کہ ہوا کی رفتار اور سمت بار بار بدلنے کی وجہ سے طیارے کی لینڈنگ ناہموار رہی، اور یہ حادثہ پیش آیا، روس کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
دوسری طرف فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ فلائٹ ریڈار 24 کا کہنا ہے کہ طیارہ 7 سال پرانا تھا، اور دعویٰ کیا کہ ماسکو کے 2022 میں یوکرین پر حملے کے سلسلے میں عائد مغربی پابندیوں کی وجہ سے روس کے پاس طیاروں کی کمی ہے۔
View this post on Instagram